پی ٹی آئی کا دور حکومت ایک ڈراؤنا خواب تھا، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، اگر مزید حکومت رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا۔

نارووال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اپنے آبائی حلقے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے معیشت کو دوبارہ مستحکم بنیادوں پر کھڑا کیا، جبکہ تحریک انصاف کا دور حکومت ملک کے لیے ایک "ڈراؤنا خواب” ثابت ہوا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہم نے سخت فیصلے کیے، اور انہی اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح 24 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک آ گئی ہے۔ احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ اگر عمران خان جیسے اناڑی کو ملک پر مسلط نہ کیا جاتا تو آج پاکستان دنیا کی کامیاب ترین معیشتوں میں شمار ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص تین سال بعد بھی دعویٰ کرتا رہا کہ "ابھی ہم سیکھ رہے ہیں”، جبکہ ملک کوئی کھلونا نہیں جس سے سیکھنے کے تجربے کیے جائیں۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ آج وہ اناڑی اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے اور پاکستان کا انجر پنجر ہلا کر چلا گیا۔

جے یو آئی کا علی امین گنڈا پور پر فارم 47 کے وزیر اعلیٰ ہونے کا الزام

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ایسی ریاستوں میں سیکھنے کے تجربات نہیں کیے جاتے۔ انہوں نے عمران خان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنا کر پنجاب کو تباہ کیا گیا، اور آج تک پی ٹی آئی ایک قابلِ ذکر منصوبہ تک نہیں دکھا سکی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے 2018 تک ترقی کی بنیاد رکھ دی تھی، جسے تحریک انصاف نے تباہ کر دیا۔ انہوں نے چیلنج دیا کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی ایک قابلِ ذکر منصوبہ نکل آئے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

یاد رہے کہ احسن اقبال اس سے قبل بھی متعدد بار عمران خان کے دورِ حکومت کو معاشی زوال کا سبب قرار دیتے رہے ہیں، اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو معاشی استحکام کی علامت گردانتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter