عمران خان کی عدم رہائی کے خلاف پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی عدم رہائی اور مقدمات کے عدم تعین کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

احتجاج میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ “9 اپریل 2022 کے بعد سے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ یا چھوٹا حوالدار بھی عدالت کا حکم نہیں مانتا۔”

latest urdu news

سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ ان کا مؤقف شفاف اور یکساں ہے — “جو موقف ہم یہاں باہر دے رہے ہیں، وہی ہم اداروں کے سامنے بھی رکھتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ کور کمانڈر پشاور ذاتی حیثیت میں انہیں وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دینے آئے تھے اور ان سے ملاقات غیر رسمی نوعیت کی تھی۔

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت 4 نومبر کو مقرر

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے، اور پارٹی اپنی قیادت کی رہائی تک پرامن احتجاجی مہم جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter