چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر چڑھائی نہیں کی اور نہ آئندہ ایسا کرے گی۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہری پور الیکشن میں ایک بار پھر مایوسی ہوئی، تاہم پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کے لیے کوششیں تیز کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں ملک میں قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پُرامن رہے گی لیکن اپنے حق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
ادھر صوابی میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے الزام لگایا کہ ہری پور الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔
مینڈیٹ پھر مسترد، معلوم ہوتا تو ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لیتے، بیرسٹر گوہر
انہوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ تین برسوں میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے اور مطالبہ کیا کہ نیب اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔
