13
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے معین ریاض قریشی کو نامزد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعے سے متعلق کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی تھی، جسے اب تحریک انصاف نے پُر کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد خان بچھر قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور انہیں پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
معین قریشی کی نامزدگی کے بعد آئندہ چند روز میں ان کی بطور اپوزیشن لیڈر باضابطہ تقرری متوقع ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے اسمبلی میں متحرک کردار کو برقرار رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔