عمران خان کو جیل میں رکھنے میں پی ٹی آئی قیادت کامیاب، اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے: فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوچکی ہے، جبکہ خود اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا اصل چہرہ اب قوم کے سامنے آچکا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کا چہرہ دیکھا کریں، وہ ملک کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔

latest urdu news

فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان کے اُس بیان کی تائید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری فنڈز کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو دیا گیا۔ واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ صرف ایک صوبے تک محدود نہیں، اگر تمام صوبوں کے فنڈز کی چھان بین کی جائے تو بہت بڑا اسکینڈل سامنے آسکتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی بانی کو جیل میں رکھنے کا منصوبہ بنایا تاکہ وہ خود اقتدار سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔ "تحریک انصاف والے نعرہ لگاتے تھے کہ سارے چور ہیں، سارے بے ایمان ہیں، مگر خیبرپختونخوا میں سینیٹ نشستوں پر جو سیاسی کھیل کھیلا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔”

مسلم لیگ (ن) کا رانا ثنااللہ کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ

دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ "فیلڈ مارشل کی سربراہی میں پاک فوج ملک کو بچاتی رہے گی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہوگا، اور جو کوئی بھی اس تسلسل کو روکنے کی کوشش کرے گا، چاہے وہ کتنا بھی بڑا طرم خان کیوں نہ ہو، اسے رگڑ دیا جائے گا۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter