پاکستان تحریک انصاف نے 90 روزہ ملک گیر تحریک کا اعلان کر دیا، علی امین گنڈاپور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی ملک گیر تحریک کا آغاز، علی امین گنڈاپور کا اعلان: عمران خان کی قیادت میں ہر گلی، کوچہ اور شہر میں جائیں گے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے 90 روزہ ملک گیر تحریک کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ تحریک صرف سیاست کی نہیں بلکہ پاکستان کی بقا اور خودمختاری کی جنگ ہے، جس کا مقصد عوام کو متحرک کرنا اور شعور دینا ہے۔

latest urdu news

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قوم کو آزاد خارجہ پالیسی، خودمختار ریاست اور قانون کی بالادستی کا پیغام دیا ہے۔ ان کے خلاف آج تک کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، اسی لیے ان پر قانونی کارروائیاں نہیں چل رہیں، بلکہ ایک منظم فسطائی مہم کے ذریعے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ 90 روزہ تحریک کا آغاز عمران خان کی ہدایت پر ہو چکا ہے، اور ہم اس تحریک کو پاکستان کے ہر گلی، کوچہ، محلے اور شہر تک لے جائیں گے۔ یہ تحریک "آر یا پار” کی بنیاد پر لڑی جائے گی، چاہے ہم حکومت میں رہیں یا نہ رہیں، ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔

مولانا کے پی کی بجائے اپنے اندر تبدیلی لے آئیں تو بہت اچھا ہوگا، علی امین گنڈاپور

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لیے مذاکرات پر تیار ہیں، لیکن صرف اُنہی قوتوں سے بات ہوگی جو اصل میں فیصلے کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ یہ تحریک فیصلہ کرے گی کہ ہمیں سیاست کرنی ہے یا نہیں۔ ہم کسی اور کی دی گئی ٹائم لائن پر نہیں چلیں گے، بلکہ عوام کے ساتھ مل کر اپنا لائحۂ عمل خود طے کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر گزشتہ کئی ماہ سے کریک ڈاؤن جاری ہے، پارٹی قیادت جیلوں میں ہے، دفاتر بند کیے جا چکے ہیں، اور ہزاروں کارکن گرفتار یا زیرِ زمین ہیں۔ اس تناظر میں پی ٹی آئی کی نئی تحریک ایک فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter