پی ٹی آئی دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی،طالبان عمران خان نے بسائے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے الزامہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان میں آباد کیا اور آج پی ٹی آئی ایسی شدت پسند تنظیموں کے ساتھ مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی عناصر سندھ و خیبرپختونخوا سمیت ملک میں جاری خونریزی کے ذمہ دار ہیں۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ طویل مذاکرات اور کابل کے ہنگاموں کے باوجود پاکستان میں تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سالہا سال سے ہمارے فوجی جوانوں اور عام شہریوں کے خون بہایا جا رہا ہے اور روزانہ شہداء کی خبریں آتی رہتی ہیں۔

بھارت کا کابل میں سفارت خانہ بحال کرنے کا اعلان،سفارتی تعلقات بحال

وزیرِ دفاع نے یاد دلایا کہ پاکستان نے 60 سال کے دوران تقریباً 60 لاکھ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، جس کی قیمت اب ملک اپنے خون کی شکل میں ادا کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ زمانہ آ پہنچا ہے کہ "افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں” اور "یہ مفت بری اور محسن کشی بند کریں”۔

انہوں نے سخت لہجے میں سوال اٹھایا کہ "یہ کیسے مہمان ہیں جو میزبانوں کا خون بہاتے ہیں اور قاتلوں کو پناہ میسر کرتے ہیں؟” اور کہا کہ ایسے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter