اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا 9 گھنٹے طویل دھرنا مذاکرات کے بعد ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں اور کارکنوں کا 9 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا دھرنا مذاکرات کی کامیابی کے بعد ختم ہوگیا۔ سخت سرد موسم کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن سڑک پر بیٹھے احتجاج کرتے رہے۔

latest urdu news

دھرنے کے خاتمے کا اعلان پولیس اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا، جس کے فوراً بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر شرکا پرامن طور پر فیکٹری ناکہ سے روانہ ہوگئے۔

مذاکرات کے دوران سینیٹر علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک بھی موجود رہے۔ رہنماؤں نے فریقین کے درمیان رابطے اور صورتحال کو پرامن طور پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter