بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے: رانا ثناء اللّٰہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے اور ان کے ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی سے نقصان ہو گا۔

latest urdu news

رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ اور اپنے لیڈر کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کی پیشکش کی ہے، لیکن پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے اس پر فی الحال کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی ناکام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی، تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات پر زور دے رہی ہے، اور صورتحال کو سیاسی نقطہ نظر سے دیکھنا ضروری ہے۔

جھوٹے مقدمات اور نفرت کی سیاست کرنے والے آج انجام بھگت رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ نے خبردار کیا کہ اپوزیشن 5 فروری کو احتجاجی پروگرام یا ‘پہیے جام’ جیسی تحریک کے ذریعے حکومت کو چیلنج کرے گی، جس کے بعد حکومت دوبارہ مذاکرات کی میز پر بات کرے گی۔ ان کے بقول، اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ان کی تحریک حکومت کی طرف سے ایک ٹریپ کا حصہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter