جیل میں سہولیات نہ دینے پر بانی پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل میں اخبارات، ورزش، ڈاکٹر اور بجلی کی بندش جیسے مسائل پر بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے، جس میں انہوں نے جیل انتظامیہ پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں جیل میں بہتر کلاس فراہم کی جائے اور بنیادی سہولیات جیسے اخبارات، ٹی وی، ورزش کا سامان، ذاتی بستر اور لباس کی اجازت دی جائے، جو تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔

latest urdu news

درخواست میں واضح طور پر مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل دانستہ طور پر سہولتوں کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے مطابق، انہیں نہ صرف ذاتی ڈاکٹر سے چیک اپ کی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے بلکہ عدالت سے منظور شدہ طبی پینل کے انتظامات بھی نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جیل میں بلاجواز بجلی کی فراہمی معطل کی جاتی ہے، جس سے قیدی کی ذہنی و جسمانی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ان کے بیرونِ ملک مقیم بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت بھی عدالتی حکم کے باوجود نہیں دی جا رہی، جسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی ایک اہم نکتہ اٹھایا گیا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی سے دانستہ طور پر چھپائی گئی، جو نہ صرف ان کے سیاسی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے بلکہ جمہوری اقدار کے منافی بھی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی مختلف مقدمات میں اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور اس سے قبل بھی کئی بار عدالتوں سے جیل سہولتوں کی فراہمی سے متعلق رجوع کر چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter