9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر 23 دسمبر تک پابندی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں 23 دسمبر تک روک دی ہے۔ عدالت نے دونوں شخصیات کی ضمانت قبل از گرفتاری میں بھی توسیع کر دی۔

latest urdu news

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، تاہم بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث وکلا دلائل پیش نہ کر سکے، جس کے بعد عدالت نے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

عدالتی حکم کے مطابق آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے روبرو یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی پر بھی مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے کا کیس زیرِ سماعت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter