پیر, 2 جون , 2025

پی ٹی آئی نے پشاور کی ضلعی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار برطرف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف نے ضلع پشاور کی تنظیم کو تحلیل کر دیا، صدر عرفان سلیم اور جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی سمیت تمام عہدیدار ذمہ داریوں سے فارغ۔

latest urdu news

پشاور، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضلع پشاور کی تنظیم کو مکمل طور پر تحلیل کرتے ہوئے تمام عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ اعلامیہ پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کے بعد اب پشاور میں پارٹی کے تمام عہدیداران کی ذمہ داریاں ختم ہو چکی ہیں۔

اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ اقدام پارٹی تنظیم کی ازسرِنو تشکیل، کارکردگی میں بہتری، اور عوامی رابطوں کو مزید موثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، پارٹی قیادت مستقبل قریب میں نئی تنظیم سازی کا عمل شروع کرے گی تاکہ ضلعی سطح پر پارٹی کو دوبارہ مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ تحلیل ہونے والی تنظیم میں عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور کے ضلعی صدر جبکہ شہاب چمکنی جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ان دونوں سمیت تمام ضلعی عہدیدار اب اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اس وقت اندرونی تنظیمی ڈھانچے کی ازسرنو تعمیر کے مرحلے سے گزر رہی ہے، اور مختلف شہروں و اضلاع میں قیادت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد تنظیمی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ پشاور کی تنظیم کا خاتمہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

پی ٹی آئی میں جاری تنظیمی تبدیلیوں کے درمیان، عمران خان نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے بارے میں مزید معلومات آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter