بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے، عدلیہ انصاف کرے اور جلد فیصلے دے: پی ٹی آئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف کے خلاف قائم تمام مقدمات کو بے بنیاد قرار دے دیا اور عدلیہ سے فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ: "انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، نواز شریف کو ایک مقدمے میں 70 دن اور دوسرے میں 91 دن بعد ضمانت ملی، لیکن بانی پی ٹی آئی کو اب تک ضمانت نہیں ملی۔ تمام مقدمات جھوٹے اور سیاسی انتقام کا نتیجہ ہیں۔”

latest urdu news

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ: "بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی اپیل 5 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنی جائے گی۔”

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ: "قانون کو اپنی لونڈی بنایا گیا ہے، آئین سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عوام اور آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔”

انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی کہ انصاف فراہم کیا جائے اور فیصلے میں تاخیر نہ کی جائے۔

علیمہ خان، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ، نے جذباتی انداز میں سوال اٹھایا کہ: "دو سال سے یہ نہیں پتہ چل رہا کہ بانی نے آخر کیا بگاڑا ہے؟ عدالتیں اپنی مجبوریاں واضح کریں، لیکن انصاف سے پیچھے نہ ہٹیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہر ظلم کا سامنا صبر اور استقامت سے کر رہے ہیں اور ان کا واضح مؤقف ہے کہ وہ ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں۔

پی ٹی آئی قیادت کا متفقہ مؤقف تھا کہ وہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن انصاف کے تقاضے بھی پورے ہونے چاہئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter