تحریک انصاف کا زوال 9 مئی سے شروع ہوا، ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر کارروائی شروع ہوئی، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی سے تحریک انصاف کا زوال شروع ہوا، اور ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھانے والے عناصر کے خلاف کارروائی اسی دن سے شروع ہوئی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی جشن منا رہے تھے، لیکن اسی دوران ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی۔

latest urdu news

مریم نواز نے معاشرتی بہتری میں علمائے کرام کے کردار کو اہم قرار دیا اور کہا کہ ریاست اور عوام انہیں اپنا رہنما مانتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاست سب کا حق ہے، لیکن ملک کی ترقی سب سے اہم ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پولیس اہلکاروں پر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانا قابل قبول نہیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کو جب تک سیاسی جنگ لڑنے کی حد میں رکھا گیا، کسی نے کچھ نہیں کہا، لیکن ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر کارروائی ضروری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتیں جلسے کرتی رہی ہیں، مگر کوئی ہتھیار استعمال نہیں کرتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں راستے بند کرنا یا املاک کو نقصان پہنچانا قبول نہیں، اور حکومت چاہتی ہے کہ عوام روزمرہ زندگی میں بلا رکاوٹ حرکت کر سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter