بدھ, 11 جون , 2025

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا حکومت کی معاشی کارکردگی پر شدید تنقید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت کی معاشی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے۔

نجی نیوز ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز پیش کی جانے والی اقتصادی سروے رپورٹ کو حکومت کی معاشی کارکردگی کی مایوس کن عکاسی قرار دیا، موجودہ حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سمیت تمام اداروں کا تعاون حاصل رہا، اس کے باوجود سیاسی جوڑ توڑ کے بعد بھی حکومت کوئی معاشی ہدف حاصل نہیں کر سکی۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی گروتھ (شرح نمو) ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں بھی سب سے کم ہے، بیرسٹر گوہر نے حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "تنخواہیں صرف پارلیمنٹیرینز کی بڑھیں، اسٹرکچرل ریفارمز (ساختی اصلاحات) اور پنشن ریفارمز صفر ہیں، اور حکومت کسی ایک بھی ادارے کی نجکاری نہیں کر سکی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومتی اخراجات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، ان کے مطابق، حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 30 ارب روپے اور بیت المال میں 8 ارب روپے خرچ کیے، جبکہ روٹی سب کے لیے” جیسے منصوبوں پر بھی کروڑوں روپے صرف ہوئے، بیرسٹر گوہر نے سوال اٹھایا کہ "حکومت سے کوئی پوچھے یہ پیسے جاتے کہاں ہیں؟

معیشت کے حوالے سے سابق حکومت کے دور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہمارے دور میں ترسیلات زر (ریمیٹنسز) 32 ارب ڈالر تھیں، ابھی تک اس کا آدھا بھی نہیں ہوا۔ بیرسٹر گوہر نے مشورہ دیا کہ سیاست کو معیشت سے الگ کیا جائے اور حکومت پی ٹی آئی کی اچھی تجاویز پر عمل کرے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ ملک گیر احتجاج میں اس بار اسلام آباد نہیں آئیں گے، اور عوام بڑی تعداد میں باہر نکلیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter