پی ٹی آئی کا اسپیکر ایاز صادق کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کے زیرِ اہتمام تمام غیر ملکی دوروں اور تقریبات میں شرکت سے انکار کر دیا، پارٹی ارکان کو باضابطہ ہدایات جاری۔

latest urdu news

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بعد اب اسپیکر ایاز صادق کے خلاف بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی رکنِ پارلیمنٹ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قیادت میں کسی بھی سرکاری وفد کا حصہ نہیں بنے گا، چاہے وہ بیرونِ ملک دورے ہوں یا اندرونِ ملک منعقدہ کوئی تقریب ہو۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسپیکر کی طرف سے مدعو کی جانے والی کسی تقریب میں شرکت نہ کریں اور اس فیصلے سے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو باقاعدہ آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

البتہ یہ وضاحت بھی سامنے آئی ہے کہ قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی سطح پر رسمی ملاقاتیں اسپیکر سے کی جائیں گی تاکہ پارلیمانی امور کسی تعطل کا شکار نہ ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کئی ماہ سے پارلیمانی سطح پر حکومتی رویے اور مبینہ جانبداری کے خلاف احتجاج کی حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہے۔ اس سے قبل بھی پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے مختلف مواقع پر ایوان کی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا تھا، اب یہ بائیکاٹ مستقل اور منظم انداز اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter