پی ٹی آئی کا ستمبر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان تحریک انصاف نے ستمبر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی، عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات بحال کر دی گئی ہیں اور اب انہیں اخبار اور کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ تین ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی، یہ ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں اور ان پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملکی حالات، پارٹی امور اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی ہے۔

لوگ فلمیں نہ چلائیں، پارٹی عہدے سے استعفیٰ سنجیدہ مسئلہ ہے: بیرسٹر گوہر

سلمان اکرم راجہ کے استعفے سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے استعفیٰ دیا ہی نہیں تھا، اس لیے منظور یا مسترد ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter