ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں اس کی انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق، سروسز میں گزشتہ شام سے پیدا ہونے والا تعطل اب ختم کر دیا گیا ہے اور تمام صارفین کی سہولت بحال ہو چکی ہے۔

latest urdu news

گزشتہ روز کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز میں سست روی اور تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، جس کے باعث آن لائن کام کرنے والے افراد اور کاروبار شدید متاثر ہوئے۔

متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر شکایات درج کراتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار نہایت کم ہو گئی تھی، جس سے ویڈیو کانفرنسنگ، ای کامرس اور دیگر ڈیجیٹل سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور عوام کو جلد اعتماد میں لیا جائے گا۔

ادھر پی ٹی سی ایل کی جانب سے سروسز کی بحالی کی تصدیق تو کر دی گئی ہے، تاہم سروس میں آنے والے خلل کی وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں غیر اعلانیہ تعطل آج کے ڈیجیٹل دور میں سنگین مسئلہ بن چکا ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر آن لائن پلیٹ فارمز پر انحصار کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter