پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

latest urdu news

اس اقدام کا مقصد وی پی این کے استعمال کو منظم اور قانونی بنانا، صارفین کو محفوظ سروسز فراہم کرنا اور سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این خدمات فراہم کرنے کے لیے پانچ سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ لائسنس یافتہ کمپنیاں اب مجاز اور قانونی مقاصد کے تحت وی پی این سروس فراہم کرنے کی مجاز ہوں گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین اب براہِ راست رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ کمپنیوں سے وی پی این حاصل کر سکیں گے، جس سے غیر قانونی یا غیر محفوظ وی پی این کے استعمال میں کمی آئے گی۔

اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری فریم ورک کی بہتری اور مجموعی طور پر ملک میں سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter