پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی اتار چڑھاؤ، دن کے اختتام پر انڈیکس گر گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران تاریخی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے انڈیکس 1,26,718 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

latest urdu news

تاہم دوپہر کے بعد مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی، جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی۔ اختتامی لمحات میں ہنڈرڈ انڈیکس 259 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,24,093 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن ہنڈرڈ انڈیکس 2328 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد 1,24,352 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو اس وقت تک کی بلند ترین سطح تھی۔

آج کی کاروباری سرگرمی کے دوران مجموعی طور پر 36 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 37 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور تذبذب دونوں واضح نظر آئے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سیاسی استحکام، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت، اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی تھی، تاہم اچانک مندی نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter