کراچی کے نجی اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم، ہفتہ وار 6 دن کلاسز کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے نجی تعلیمی اداروں کے لیے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت اب ہفتے کے روز بھی تدریسی عمل جاری رہے گا۔

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے اعلان کیا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث ضائع ہونے والے تعلیمی دنوں کے ازالے کے لیے ہفتے کی چھٹی ختم کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

یہ اقدام حالیہ شدید بارشوں اور شہری سیلاب کے بعد کیا گیا ہے، جن کی وجہ سے اسکولوں کو طویل تعطیلات دینا پڑیں۔ چیئرمین کے مطابق تعلیمی نقصان کو کم کرنے اور نصاب کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے ہفتے کو بھی باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔

یاد رہے کہ کراچی میں جاری بارشوں نے شہر کے متعدد علاقوں کو متاثر کیا، جس کی وجہ سے سندھ حکومت نے اسکولوں کی بندش کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب نجی تعلیمی اداروں نے تدریس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ہفتے کے روز بھی اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع ، وزیر تعلیم نے وجہ بتا دی

اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور وہ سال بھر کا تعلیمی ہدف مکمل کر سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter