پاکستان بھارت قیدیوں کا تبادلہ واہگہ بارڈر پر مکمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرحدی کشیدگی کے دوران انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام

اسلام آباد – پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود ایک اہم اور انسانی بنیادوں پر مبنی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، جہاں واہگہ اٹاری سرحد پر دونوں ممالک نے ایک ایک قیدی کا تبادلہ کیا ہے۔ یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، بارڈر بند ہے اور محدود جنگی جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔

latest urdu news

بھارتی اہلکار پرنم کمار سنگھ واپس، پاکستانی رینجرز محمداللہ کی حوالگی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (BSF) کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو پاکستانی حکام نے واپس بھارت کے حوالے کر دیا۔ یہ اہلکار 23 اپریل کو سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے قصور بارڈر عبور کر آیا تھا اور اس وقت وہ رائفل سے مسلح تھا۔

اسی طرح بھارتی حکام نے پنجاب رینجرز کے محمداللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ یہ تبادلہ آج صبح 10 بجے واہگہ اٹاری سرحد پر مکمل ہوا۔

کشیدہ تعلقات میں معمولی نرمی کی اُمید

یہ اقدام اگرچہ چھوٹا ہے، لیکن موجودہ کشیدہ حالات میں اسے ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے تبادلے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں کمی اور باہمی اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پاکستان بھارت قیدیوں کا تبادلہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب واہگہ بارڈر کے ذریعے شہریوں کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حالیہیہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں معمولی سی نرمی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ اسی واہگہ بارڈر کے ذریعے گزشتہ 3 دنوں میں 536 پاکستانی شہری وطن واپس آئے، جو ظاہر کرتا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے باوجود انسانی بنیادوں پر رابطے بحال کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter