وزیراعظم سے آئی ٹی شعبے کے سرمایہ کاروں کی ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم 2025 کے موقع پر معروف آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے 700 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کیلئے حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے، اور یہ سرمایہ کاری عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو ٹیکنالوجی، مالیات اور اختراع کا علاقائی مرکز بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور دیگر شعبوں میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ عالمی مارکیٹ کا حصہ بن سکیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، جنہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter