صنعتوں اور برآمدکنندگان کے لیے بجلی اور ٹیکس میں نمایاں ریلیف:وزیراعظم کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری برادری اور صنعتوں کے لیے اہم اقتصادی ریلیف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی صارفین کے بجلی کے ٹیرف میں فی یونٹ 4 روپے 4 پیسے کمی کی جائے گی۔

latest urdu news

انہوں نے مزید بتایا کہ ویلنگ چارجز میں بھی صنعتوں کے لیے 9 روپے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ ملکی برآمدات بڑھانے والے تاجروں کے لیے ٹیکس کی شرح ساڑھے 7 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ اقدامات کاروباری طبقے کو مالی بوجھ کم کرنے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہو، مگر موجودہ حالات اور ملکی مجبوریوں کے پیش نظر اس وقت یہ زیادہ کمی ممکن نہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے برآمدکنندگان اور نمایاں کاروباری شخصیات کو دو سال کے لیے بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا، جس کی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدکنندگان نے مشکل اقتصادی حالات کے باوجود 2025 میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا اور اربوں ڈالر ملک میں لائے۔

وزیر اعظم نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جاتی تھیں اور بعض حلقوں نے پاکستان کو تکنیکی طور پر ڈیفالٹ قرار دیا، مگر چین، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی مدد سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب معیشت مستحکم ہو چکی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے اور پالیسی ریٹ ساڑھے 10 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اخراجات کم کرنے، نجکاری اور شفافیت کے اقدامات تیز کر دیے ہیں، اور اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی اہم کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھے جائیں گے، اور صنعتوں کے لیے کیے گئے یہ اقدامات ملکی معیشت کی مضبوط بنیاد رکھنے اور کاروباری اعتماد بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter