پرائمری سکول کے بچے چرس اور ہیروئن پینے لگے، پنجاب اسمبلی میں انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی اقبال خٹک نے انکشاف کیا کہ میانوالی کے پرائمری سکولوں میں بچے منشیات استعمال کر رہے ہیں، چرس اور ہیروئن تک رسائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

لاہور، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایک سنجیدہ اور تشویشناک مسئلے پر بحث ہوئی جب اپوزیشن رکن اقبال خٹک نے میانوالی کے اسکولوں میں منشیات کے استعمال کا انکشاف کیا۔

latest urdu news

اپنی تقریر کے دوران اقبال خٹک نے کہا کہ میرے علاقے کے سکولوں میں چرس اور ہیروئن جیسے زہر کا استعمال ہو رہا ہے، اور یہ بات انتہائی خوفناک ہے کہ پرائمری سطح کے معصوم بچے اس لعنت کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ یہ منشیات میانوالی کے بچوں تک کیسے پہنچیں؟ ہمیں بتایا جائے کہ پولیس نے اس سلسلے میں اب تک کیا اقدامات کیے ہیں؟

اقبال خٹک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "منشیات کو پھیلانے والوں کا فوری تدارک کیا جائے تاکہ آنے والی نسل کو اس تباہی سے بچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اسکولوں اور کالجوں میں منشیات کے پھیلاؤ کے حوالے سے ماضی میں بھی مختلف رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ پرائمری اسکول کے بچوں میں چرس اور ہیروئن کے استعمال کا باقاعدہ طور پر اسمبلی کے فلور پر انکشاف کیا گیا ہے، جو ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter