صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے اوائل میں قطر کے دارالحکومت دوحہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ 4 سے 6 نومبر تک منعقد ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

latest urdu news

یہ کانفرنس 1995 میں کوپن ہیگن میں ہونے والے پہلے عالمی سماجی ترقی اجلاس کا تسلسل ہے جس میں مختلف ممالک کے رہنما اور نمائندے شامل ہوتے ہیں۔

دورے کے دوران صدر زرداری امیرِ قطر، شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ عالمی ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ یہ دورہ پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter