صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا ہے، جس میں اہم قومی قانون سازی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا بل پیش کیا جائے گا، جب کہ اس کے ساتھ اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن کا بل اور پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی ایوان کے سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔

latest urdu news

یہ مشترکہ اجلاس تقریباً 9 ماہ بعد منعقد ہو رہا ہے، جسے موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے، جب کہ دیگر پارلیمانی رہنما بھی اہم نکات پر اظہارِ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا مقصد اہم قانون سازی کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے عمل کو مضبوط کرنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter