8
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی سے متعلق خبروں کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، اور اسی سلسلے میں سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدرِمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوشش کی اور ان سے ملاقات کا وقت بھی مانگا۔ تاہم پیپلز پارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صدرِمملکت نے فوری ملاقات سے انکار کر دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ سرفراز بگٹی اب بھی دبئی میں موجود ہیں اور ممکنہ ملاقات کے لیے مزید چند دن وہاں قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے بھی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے حوالے سے اپنے تحفظات آصف علی زرداری تک پہنچا چکے ہیں، جس کے بعد صوبے میں سیاسی صورتحال مزید غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔
