صدر پاکستان نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،صدر آصف زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترمیمی آرڈیننس 2025 کی منظوری دے دی، جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نئی ترامیم کے مطابق اب متاثرہ افراد کو معاوضہ صرف نقد رقم کی صورت میں نہیں بلکہ زمین یا دیگر متبادل ذرائع سے بھی دیا جا سکے گا، اس کے علاوہ، ڈپٹی کمشنر کو زمین اور عمارتوں کے لیے الگ الگ معاہدے کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

اس آرڈیننس کے تحت متاثرین کی آبادکاری اور بحالی کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے، جبکہ معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں سالانہ 8 فیصد اضافی رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔

معذور، نابالغ اور قانونی مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے خصوصی اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں، اور جائیدادوں کی سی ڈی اے سے منتقلی بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن بنائی گئی ہے۔

مزید برآں، زمینداروں کے حقوق کے تحفظ کو بھی نئی ترامیم کے ذریعے مضبوط بنایا گیا ہے، اور متاثرہ افراد کے معیارِ زندگی کی بحالی کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ اکتوبر 2025 سے پہلے کے تمام زیر التوا کیسز کو نئی پالیسی کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter