6
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرمی، نیوی اور ایئر فورس سے متعلق ترمیمی بلز کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد تینوں بل باقاعدہ قانون کا حصہ بن گئے ہیں۔
صدر نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیے گئے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 بھی صدر مملکت نے دستخط کرکے منظور کر لیے۔
ترمیم شدہ آرمی ایکٹ کے مطابق اب آرمی چیف چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، اور اس عہدے کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے
مزید یہ کہ 27ویں آئینی ترمیم میں فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ نئے آرمی ایکٹ کے مطابق بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔
