ایوانِ صدر کا واٹس ایپ چینل قائم، میڈیا رابطہ کاری کے لیے نیا اقدام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوانِ صدر نے میڈیا سے بہتر روابط قائم رکھنے اور بیٹ رپورٹرز کو فوری، مستند معلومات کی فراہمی کے لیے واٹس ایپ چینل کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکریٹری دانیال گیلانی کی نگرانی میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واٹس ایپ چینل کے ذریعے ایوانِ صدر کی سرگرمیوں، پریس ریلیز، اہم بیانات اور ایونٹس کی اپ ڈیٹس میڈیا کو فوری پہنچائی جائیں گی، تاکہ رپورٹرز کو بروقت اور براہِ راست مستند معلومات حاصل ہو سکیں۔

latest urdu news

واٹس ایپ چینل کا قیام ڈیجیٹل کمیونیکیشن کو مؤثر بنانے کی ایک کوشش ہے، جس سے صحافیوں اور ایوانِ صدر کے درمیان رابطے کو زیادہ فعال اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ چینل صرف مصدقہ بیٹ رپورٹرز کے لیے ہوگا اور اس کا مقصد افواہوں، غیر مصدقہ خبروں اور غلط فہمیوں کی روک تھام ہے۔

ایوانِ صدر کے اس جدید قدم کو میڈیا حلقوں کی جانب سے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter