مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق کر رہے تھے جب پیپلز پارٹی نے واک آؤٹ کیا۔

latest urdu news

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ آن گراؤنڈ حالات ویسے کے ویسے ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے وہ ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات بہتر نہ ہوں، اس لیے احتجاجاً واک آؤٹ کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی مریم نواز کی کارکردگی سے خائف ہے: عظمیٰ بخاری

بعد ازاں حکومتی ارکان نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منایا اور انہیں اجلاس میں واپس لے آئے۔

مریم نواز نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے خلاف بات کرنے والوں کو وہ بطور وزیر اعلیٰ برداشت نہیں کریں گی اور سیلاب میں عالمی امداد مانگنے پر تنقید کی، کہا کہ عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گی اور کسی سے معافی نہیں مانگیں گی۔

دوسری جانب، اسلام آباد پریس کلب میں پولیس کے صحافیوں پر تشدد اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی گئی اور پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا گیا، جس پر وزیرداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter