اقتدار اللہ کی امانت ہے، ایک ایک پائی عوام کی خدمت کے لیے وقف ہے: مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اور حکومت میں موجود ہر پائی عوام کی امانت کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا سفر نہ رُکا ہے اور نہ رُکے گا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کردہ بجٹ کو ملکی تاریخ کا منفرد اور ترقیاتی بجٹ قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ بجٹ زیرو ٹیکس کے باوجود صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے، جس میں 740 ارب روپے کا سرپلس بھی شامل ہے۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ 700 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا عمل جاری ہے، جس سے پنجاب میں 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کا نیٹ ورک مکمل ہوگا۔ تعلیم اور صحت کے شعبے میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی ہے، اور صوبے کے ہر اسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کے مطابق 94 نئے ترقیاتی پروگرامز اور 100 بڑے منصوبے اس بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تاریخی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں 40 ہزار گھر 40 سال میں بھی نہ بن سکے، لیکن ان کی حکومت قلیل مدت میں یہ ہدف حاصل کرے گی۔

مریم نواز نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا مگر ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے پر غور جاری ہے۔ کم از کم اجرت کو 40 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے اور اجرتی نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی قرضوں کی شرح میں 94 فیصد کمی آئی ہے اور بجٹ کی تمام تفصیلات صوبائی اسمبلی میں مکمل شفافیت کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی پوری ٹیم، بالخصوص وزیر خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی مریم اورنگزیب کی کارکردگی کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیابی صرف نیت اور محنت سے حاصل ہوتی ہے اور ہم اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter