ضمنی الیکشن میں گالی گلوچ و فتنہ فساد کا بیانیہ مسترد ہو گیا:چوہدری نصیر عباس سدھو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا ہے کہ سمبڑیال ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار کی کامیابی قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمت سیاست کی فتح ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ عوام نے گالی گلوچ اور فتنہ فساد کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، اور جو سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے اور دھاندلی کا راگ الاپ رہے تھے انہیں بھاری اکثریت سے شکست دی گئی۔

واضح رہے کہ سمبڑیال ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی تاریخی فتح نے پارٹی کی عوامی مقبولیت کو مزید مضبوط کر دیا ہے، جسے چوہدری نصیر سدھو نے "خدمت کی سیاست کی جیت” قرار دیا۔

چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے این اے 65 کے حلقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری معیاری اور دیرپا ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معیار اور مٹیریل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کرپشن کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے عوامی مسائل کو فوری حل کرنے اور بے لوث خدمت کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

ایم این اے نے مزید کہا کہ لالہ موسیٰ اور ڈنگہ شہروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے پنجاب کے جدید ماڈل شہر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں تاکہ کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہ رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter