ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ ضمنی انتخابات میں اتحاد کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس سیاسی اتحاد کا باقاعدہ اعلان کیا۔

latest urdu news

حنیف عباسی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی اور جس حلقے میں ن لیگ دوسرے نمبر پر تھی وہاں پیپلزپارٹی اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ اسی طرح جہاں پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی تھی، وہاں ن لیگ الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریں گی۔ حنیف عباسی نے یقین ظاہر کیا کہ اس اتحاد کے ذریعے ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں، اور اب دونوں جماعتیں طے شدہ فارمولے کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی اشتراک نہ صرف انتخابی میدان میں مضبوطی کا باعث بنے گا بلکہ مستقبل میں بھی جمہوری عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter