296
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سرکاری مشینری کے بغیر انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نہ کوئی واضح ایجنڈا رکھتی ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی مؤثر حکمت عملی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) فارم 47 تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس الیکشن میں بھرپور کم بیک کرے گی اور اسے دبانے کی کوششیں گزشتہ پانچ دہائیوں سے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پارٹی کسی سہارے یا آسرے کے بغیر اپنی سیاسی طاقت کے بل پر واپس آنا چاہتی ہے۔