وزیراعظم کا قومی باکسر شاہزیب رند سے وعدے وفا نہ ہونے پر نوٹس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، حکومت کی جانب سے قومی باکسر شاہزیب رند سے کئے گئے انعامی وعدوں اور اعلانات پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں شاہزیب رند سے تاخیر پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس غیر منصفانہ تاخیر پر دل سے معذرت خواہ ہیں، آپ جیسے کھلاڑی ہمارے اصل ہیرو ہیں، آپ نے ملک کا نام روشن کیا، ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔”

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے اور معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے آئندہ ایسی کسی کوتاہی سے بچنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ قومی باکسر شاہزیب رند نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سیاستدانوں کو بدعنوان قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے ان کے لیے 50 لاکھ روپے نقد انعام اور تربیتی پروگرام کے لیے 8 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا، مگر آج تک انہیں ایک پیسہ بھی موصول نہیں ہوا۔

شاہزیب رند کی جانب سے تنقیدی سچائی کے بعد عوامی اور سوشل میڈیا دباؤ بڑھا، جس پر حکومت کو بالآخر معاملے کا نوٹس لینا پڑا۔ باکسر نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ ملک کے لیے کھیلتے ہیں مگر ان سے انصاف نہیں کیا جاتا۔

حکومتی اعلان کے بعد اب نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ وعدے کب اور کس حد تک پورے کیے جاتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter