سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف آج تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔

latest urdu news

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم 27 تا 29 اکتوبر تک ریاض میں قیام کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع "خوشحالی کی کنجی، ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف” رکھا گیا ہے، جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شامل ہوں گے۔ اجلاسوں میں اختراع، پائیداری، اقتصادی شمولیت اور جغرافیائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

وفد میں وفاقی وزراء بشمول اسحاق ڈار بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم کا دورہ پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے وژن کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کا بھی موقع فراہم کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter