پاکستان کو قرضوں کے چکر سے نکالنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بار بار قرض لینے کی روش سے معیشت کمزور پڑتی ہے، پاکستان کو ترقی کے لیے اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگا۔

ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحالی کے لیے انقلابی اصلاحات پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت صنعتی شعبے میں بہتری اور ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے شفافیت اور کرپشن کے خاتمے کی کوشش کر رہی ہے۔

latest urdu news

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے روشناس کرانے کے لیے جامع پروگرامز پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زراعت میں جدت لانے کے لیے پاکستانی نوجوان چین میں جدید تکنیکی تربیت حاصل کر رہے ہیں، تاکہ ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ اور برآمدات میں وسعت پیدا کی جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہیں۔ قدرتی آفات، خاص طور پر تباہ کن سیلابوں نے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، جس کی بحالی کے لیے بھاری فنڈز درکار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض روانہ

انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر انسانی ترقی اور خوشحالی کے لیے مختلف شعبوں میں برابری کی بنیاد پر تعاون ناگزیر ہے۔ شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وژن سے بھرپور استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کو خود کفیل، شفاف اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس معیشت بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter