13
اسلام آباد، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت پارٹی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز، اتحادی جماعتوں سے تعلقات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق نے تنظیمی معاملات اور پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے پارٹی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔
ملاقات میں پنجاب سمیت مختلف صوبوں کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے سے متعلق تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔ پارٹی رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور سیاسی استحکام کے لیے پارٹی کو ہر سطح پر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔