وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) کی نویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

latest urdu news

وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے دی تھی۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اور معاونین خصوصی طارق فاطمی و بلال بن ثاقب شامل ہیں۔

شہباز شریف کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم کا ڈیجیٹل پاکستان وژن؛ شہباز شریف آج آئی ٹی پروگرام کا اجرا کریں گے

وزیراعظم کی سعودی قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں جن میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کے وژن کو اجاگر کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter