وزیراعظم شہباز شریف کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا، پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

latest urdu news

انہوں نے یہ بات امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ غزہ میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت کے پیش نظر پاکستان عالمی سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ وہاں اشیائے خور و نوش اور امدادی سامان کی ترسیل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صیہونی ریاست کے ظلم کا شکار فلسطینی عوام کے ساتھ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے الخدمت فاؤنڈیشن کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ تنظیم نے ملک گیر سطح پر مہم چلا کر فلسطین میں امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، جو ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔ حکومت ایسے تمام اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو غزہ کے مظلومین کی مدد کے لیے ہوں۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی قیادت نے ان سے رابطہ کر کے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے قائدانہ سفارتی کردار ادا کرے اور غذائی امداد کی فراہمی میں فعال حصہ لے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ورنہ انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter