وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر دوبارہ قطر پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر دوبارہ قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ یہاں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وفد کا حصہ ہیں۔ علاوہ ازیں معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس دورے میں ان کے ساتھ موجود ہیں۔

latest urdu news

قطری وزیر ثقافت شیخ عبدالرحمان بن حمد نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شاندار استقبال کیا۔ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter