وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی خوشگوار ماحول میں ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک غیررسمی ملاقات کی۔ یہ ملاقات منگل کے روز نیویارک میں ایک خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور مختصر بات چیت کی۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات صدر ٹرمپ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے عرب-اسلامی ممالک کے اجلاس کے دوران ہوئی، جو کہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر منعقد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایک علیحدہ باضابطہ ملاقات بھی جلد متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے دیگر پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکی صدر کا پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ بندی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں اور دنیا میں استحکام کے خواہاں ہیں”۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی 25 ستمبر کو ممکنہ ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر میں بھی امن کے قیام کی اہمیت پر زور دیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ دنیا کو درپیش تنازعات کے حل میں سنجیدہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter