دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملے کو قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔

latest urdu news

وزیراعظم آفس کے مطابق، شہباز شریف نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ قطر کی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے قطر کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، اور آنے والے دنوں میں یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ ضروری ہے تاکہ خطے میں امن بحال ہو سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر دوبارہ قطر پہنچ گئے

امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی اجلاس میں شرکت اور مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا، اور دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter