وزیراعظم کی پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی، قومی ترانہ اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی، تقریب میں وفاقی وزراء، سرکاری افسران اور شہریوں کے ساتھ ساتھ سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

latest urdu news

ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو آمد پر پھول پیش کیے، جبکہ قومی ترانے کی گونج نے فضا کو ملی جذبے سے معمور کر دیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگارِ پاکستان پر پھول رکھے۔ تقریب میں شریک بچوں اور شرکاء نے سبز ہلالی پرچم تھامے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

پاکستان مونومنٹ پر ہونے والی یہ تقریب ملک کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کی علامت قرار دی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ہر سال 14 اگست کو یوم آزادی ملی جوش و خروش اور تقریبات کے ذریعے منایا جاتا ہے، جن میں پرچم کشائی مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter