وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی ملاقات مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک گروپ کے صدر کی حیثیت سے اجے بنگا کے پہلے سرکاری دورۂ پاکستان پر ان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی بحالی اور اصلاحاتی عمل میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اقتصادی ترقی اور پائیدار اصلاحات کے لیے کثیرالجہتی شراکت داری کو نہایت اہمیت دیتی ہے۔

اصلاحاتی پروگرام اور معاشی ترجیحات

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ضروریات کے مطابق تشکیل دیے گئے اصلاحاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد روزگار پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت جامع انتظامی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو مستحکم اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہی ہے۔

ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا کا پاکستان کا اہم دورہ

مختلف شعبوں میں عالمی بینک کی معاونت پر اظہارِ تشکر

شہباز شریف نے انفرا اسٹرکچر، زرعی کاروبار، ڈیجیٹل ترقی، توانائی کے شعبے اور نجی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے عالمی بینک کی معاونت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے عالمی بینک گروپ کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت جاری تعاون کو پاکستان کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔

عالمی بینک کا تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

دوسری جانب عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جاری اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

اجے بنگا نے "ون ورلڈ بینک گروپ” کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter