وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات، پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور اور ملکی دفاع سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہر موقع پر قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے جرات، مہارت اور بہادری کی مثال قائم کی ہے۔

latest urdu news

شہباز شریف نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک فضائیہ کے جانبازوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی، جس سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔

سروسز چیفس کی پانچ سالہ مدت ملازمت طے شدہ، قیاس آرائیوں کی نفی

وزیراعظم نے قومی سلامتی کے لیے پاک فضائیہ کی خدمات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter