وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 کے لیپ ٹاپ لاپتہ ہونے کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 کے تحت تقسیم کیے گئے متعدد لیپ ٹاپس کے لاپتہ ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے گئے آڈٹ ریکارڈ کے مطابق 1011 لیپ ٹاپ چوری یا گمشدہ قرار دیے گئے۔

آڈٹ حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ان میں سے 784 لیپ ٹاپس کی بازیابی ہو چکی ہے، تاہم 227 لیپ ٹاپ تاحال لاپتہ ہیں، جن کی مالیت تقریباً 12 ملین روپے بنتی ہے۔

latest urdu news

افسوسناک امر یہ ہے کہ تاحال کسی بھی ذمہ دار کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے حکام نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر 179 لیپ ٹاپس کے ڈیٹا میں مسائل تھے، جن میں سے اب صرف 143 لیپ ٹاپز کا ڈیٹا رہ گیا ہے۔ ان کے مطابق اب معاملہ صرف کراچی اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور تک محدود ہے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ایک ماہ کے اندر لاپتہ لیپ ٹاپس جمع نہ کرائے گئے تو متعلقہ افراد سے مالی ریکوری کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter