وزیراعظم سے خواجہ آصف کی ملاقات، برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ مسرت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی خواجہ آصف اور ایوی ایشن ڈویژن کو مبارکباد، برطانوی پابندی کا خاتمہ اہم قومی سنگِ میل قرار

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اہم ملاقات کی، جس میں سیاسی اور وزارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع اور ان کی ٹیم کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔

latest urdu news

وزیراعظم نے ایوی ایشن ڈویژن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے لیے پاکستانی پروازوں کی بحالی ایک اہم قومی سنگِ میل ہے، جو پاکستان کی سفارتی اور انتظامی کامیابیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت نہ صرف قومی ایوی ایشن سیکٹر کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی سہولت کا باعث بنے گی۔

شہباز شریف نے اپنی گفتگو کے دوران اس بات پر بھی زور دیا کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور ناقص حکمتِ عملی کے باعث پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، اور یہی رویہ پروازوں پر عائد پابندی کا سبب بنا۔ تاہم موجودہ حکومت کی مربوط اور سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں یہ رکاوٹ اب ختم ہو چکی ہے۔

برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پروازوں کی بحالی سے نہ صرف برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سفری سہولت حاصل ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت اور باہمی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے 2020 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موجودہ حکومت کی مسلسل سفارتی کوششوں کے نتیجے میں یہ پابندی اب ختم ہو چکی ہے، جو ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter